لوک سبھا میں آئندہ ہفتہ کے ایجنڈہ پر اپوزیشن کااعتراض

نئی دہلی 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تحویل اراضی آرڈیننس اور اس سے متعلقہ بل پر آئندہ ہفتہ لوک سبھا میں مباحث ہونگے ۔ اس اعلان پر اپوزیشن نے الزام عائد کیا کہ وہ زبردستی ایجنڈہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔ راجیوپرتاب روڈی نے آئندہ ہفتہ کا ایجنڈہ پڑھ کر سنایا جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ حصول اراضی اور بنگلہ دیش کیساتھ سرحدی معاہدہ پر منعقدہ بزنس اڈوائزری کمیٹی اجلاس میں تبادلہ خیال نہیں کیا گیا۔