لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی شکست اصل مقصد : نارائنا

حیدرآباد 28 ڈسمبر ( این ایس ایس ) سی پی آئی کے قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے آج الزام عائد کیا کہ مرکز کی برسر اقتدار بی جے پی مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں فرقہ پرست سیاست کے ذریعہ کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت نے تین طلاق بل کو دونوں ایوانوں کی منتخبہ کمیٹی سے رجوع کرنے کے مطالبہ کو قبول نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو شکست سے دوچار کرنے ہر ممکنہ جدوجہد کریگی ۔