کانگریس کے رکن اسمبلی چنچولی مستعفی دیگر تین ارکان بھی منظر عام پر
بنگلورو۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریاست کرناٹک میں سیاسی اتھل پتھل کے دوران لاپتہ ہوئے کانگریس کے رکن اسمبلی اومیش جادو نے کانگریس کو خیرباد کہہ دیا۔ یہی نہیں انہوں نے ریاستی اسمبلی کے اپیسکر کو اپنا استعفیٰ بھی پیش کردیا۔ کانگریس نے اس سیاسی تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے اومیش جادھو کو دغاباز قرار دیا اور کہا کہ اس رکن اسمبلی نے خود کو پہلے ہی بی جے پی کو فروخت کردیا تھا۔ مسٹر جادھو جنوبی کرناٹک کے کلبرگی ضلع کی اسمبلی نشست چنچولی سے دو مرتبہ منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے بناکسی وضاحت کے اپنا استعفیٰ اسپیکر کو پیش کردیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اومیش جادھو اور دیگر تین کانگریسی ارکان اسمبلی رمیش جرکی ہولی کئی ہفتوں سے لاپتہ ہونے کے بعد منظر عام پر آئے ہیں۔ کانگریس نے اسپیکر سے ان تینوں کو بھی اسمبلی رکنیت سے نااہل قرار دینے کی سفارش کی ہے۔ کرناٹک کانگریس کے سربراہ دنیش گنڈو رائو نے حال ہی میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پرزور انداز مںی کہا کہ ڈاکٹر اومیش جادھو کے استعفیٰ کی کوئی اہمیت نہیں ہے کیوں کہ انہوں نے خود کو پہلے ہی بی جے پی کو فروخت کرلیا تھا اور وہ اپنے مفادات کی تکمیل کی ہے۔ کانگریس چھوڑرہے ہیں۔ ڈاکٹر اومیش کو دغاباز کہا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ چاروں ارکان اسمبلی نے بجٹ اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی اور کانگریس لیجسلیچر پارٹی کے اجلاس سے بھی خود کو دور رکھا جس کے بعد ریاست میں کانگریس جے ڈی ایس مخلوط حکومت کے بارے میں کئی ایک قیاس آرائیاں کی جائے گی۔ کانگریس اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کی پارٹی جے ڈی ایس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کانگریس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کررہی ہے تاکہ ریاست میں اتحادی حکومت گرائی جاسکے لیکن اب تک بی جے پی کو اپنی کوششوں میں کسی قسم کی کامیابی حاصل نہ ہوسکی تاہم بی جے پی لوک سبھا انتخابات سے قبل کرناٹک میں جے ڈی ایس کانگریس حکومت کو زوال سے دوچار کرکے اقتدار پر خود فائز ہونے کی خواہاں ہے۔ اس کے ریاستی صدر اور سابق چیف منسٹر یدی یورپا نے پلوامہ واقعہ کے بعد پاکستان پر ہندوستانی فضائیہ کے سرجیکل اسٹرائک کے حوالے سے کہا تھا کہ اس سے بی جے پی کو زبردست سیاسی فائدہ حاصل ہوگا اور ریاست کی 28 پارلیمانی نشستوں میں سے 22 پر بی جے پی امیدوار کامیاب ہوں گے۔ یدی یورپا کے اس بیان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور انسانی حقوق کے جہد کاروں نے بی جے پی قائد کی مذمت کرتییہ وئے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی سے صدر بی جے پی امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر قائدین ہندوستان کے بہادر سپاہیوں کی نعشوں پر سیاست کررہے ہیں۔