لوک سبھااسپیکر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر عوام کو مبارکباد دی

نئی دہلی، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے 69 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر آج ملک کے باشندوں کو نیک خواہشات پیش کی اور اپیل کی کہ وہ ملک کو مضبوط بنانے کے لئے مخلص اور بے لوث انداز سے کام کریں۔محترمہ مہاجن نے اپنے پیغام میں کہا، ”میں تمام ہم وطنوں اور بیرون ملک میں موجود بھائیوں اور بہنوں کو تہہ دل سے نیک خواہشات پیش کرتی ہوں ۔ اس موقع پر ہمیں یاد کرنا چاہئے کہ ہندوستان کا جمہوریت کے طور ہونا ملک کے عوام کی امیدوں اور خواہشات کو پورا کرنے کے لئے سنگ میل تھا”۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم پیچھے مڑ کر دیکھتے ہیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے ملک کے آئین کے بنیادی عنصر اور جمہوری وراثت نے ہماری عوام کے سیاسی اور سماجی، اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے اور دنیا میں ہمارے ملک کی شان بڑھائی ہے ۔