لوپیز نے چینائی اوپن میں شرکت کی توثیق کردی

چینائی 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی درجہ بندی میں 14 ویں مقام پر فائز فلیشیانو لوپیز نے یہاں آئندہ برس 5 تا 11 جنوری منعقد شدنی چینائی اوپن میں شرکت کی توثیق کردی ہے۔ یہ پہلا موقع ہوگا کہ اسپینی ٹینس اسٹار 4.5 لاکھ امریکی ڈالرس انعامی رقم کے ٹورنمنٹ میں شرکت کے لئے ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ ہندوستان اور جنوبی ایشیاء کا یہ واحد اے ٹی وی ورلڈ ٹور ہے جس میں عالمی شہرت یافتہ اور درجہ بندی میں اعلیٰ مقامات پر فائز کئی کھلاڑی ایکشن میں نظر آتے ہیں۔ 33سالہ بائیں ہاتھ کے کھلاڑی سیزن 2015 ء کا چینائی اوپن سے آغاز کرنے کے لئے کافی پُرعزم ہیں۔