سرپور ٹاؤن۔/28فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مسلم میناریٹی صدر محمد عاشق حسین نے اپنے صحافتی بیان میں کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے بی پی ایل بیروزگار نوجوانوں کو تلنگانہ میناریٹی محکمہ کی جانب سے 60فیصد لون کی منظوری کیلئے 28 فبروری 2017 تاریخ رکھی گئی تھی لیکن بیروزگار مسلم اور میناریٹی نوجوانوں کو انکم سرٹیفکیٹ اور رہائشی سرٹیفکیٹ کے حصول میں دشواری کی وجہ سے سرٹیفکیٹ کی متعلقہ آفسوں سے اجرائی میں تاخیر ہورہی ہے۔ اس لئے مطالبہ ہے کہ فارم داخل کرنے کی 28فبروری تاریخ میں توسیع کرنا چاہیئے۔