یلاریڈی ۔29اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضامن روزگار اسکیم کے کام پر گیا ایک مزدور دھوپ کی تمازت سے فوت ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق منڈل لنگم پیٹ کے رام پلی تانڈا سے تعلق رکھنے والا 51سالہ دیگاوت دولیا روزآنہ کی طرح ضامن روزگار اسکیم کے کام کیلئے گیا اور کام کے دوران دھوپ کی شدت میں لُو لگنے سے جگہ پر ہی ڈھیر ہوگیا جس پر ساتھی مزدوروں نے اسے دواخانہ منتقل کررہے تھے کہ راستہ میں ہی فوت ہوگیا ۔ متوفی کو بیوہ اور چار بیٹیاں ہیں ۔ زرعی مزدور سنگم صدر نانیا نائیک ار انجیا نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کر کے پرسہ دیا ۔