کوالا لمپور ۔یکم ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) یورو گوئے کے اسٹار فٹ بالر لوئس سواریز کو سیاحت کے فروغ کیلئے ایک سالہ معاہدے کے تحت سفیر مقرر کرنے پر ملائیشیا کی حکومت نئے مسئلہ میں پھنس گئی۔اپوزیشن رہنما ہی لوئے سیان نے وزیر سیاحت نظری عبدالعزیز سے استفسار کیا کہ متنازعہ ریکارڈ کے مالک کھلاڑی کو ملک میں ٹور ازم کو فروغ دینے کیلئے کیوں منتخب کیا گیا۔ عبدالعزیز نے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہاکہ لوئس سواریز کے سوشل میڈیا پر کافی مداح ہیں اور غیر ملکیوں کی بڑی تعدا د کو وہ ملائیشیا لاسکتے ہیں۔یاد رہے بارسلونا کی قیادت کرتے ہوئے سواریز میسی کے ساتھ کافی مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔