لندن ۔ 4 جون (سیاست ڈاٹ کام )ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ایک اور دھکا لگ گیا کیونکہ اس کے فاسٹ بولر لنگی نگیڈی عضلات میں جکڑن کا شکار ہوگئے ہیں اور وہ ہندوستان کے خلاف میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ٹیم انتظامیہ فاسٹ بولر لنگی کے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ میچ سے قبل فٹ ہونے کے لئے پر امید ہے۔یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کو پہلے مقابلے میں انگلینڈ اور پھر دوسرے مقابلے میں غیر متوقع طور پر بنگلہ دیش کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی ہے۔