لنگی جنوبی افریقی ونڈے ٹیم میں شامل

نئی دہلی۔25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) نوجوانکھلاڑیوں لونگی اینگدي اور کھایا جوڈو کو ہندستان کے خلاف یکم فروریکو شروع ہو رہی ونڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں کیلئے جنوبی افریقی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ہندستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چھ ون ڈے میچوں کی سیریز ہونی ہے جس کی شروعات یکم فروری کو ڈربن میں ہوگی جبکہ آخری میچ 16 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔اینگدي اور جوڈو دونوں ہی جنوبی افریقہ کی ونڈے ٹیم میں پہلی مرتبہ شامل کئے گئے ہیں تاہم سال2015 میں ہندستان کے دورے پر جوڈو کو ونڈے ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔رواں ٹسٹ سیریز میں کرئیر کا آغازکرنے والے اینگدي نے تین ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔وہ گزشتہ سال پسلی میں زخم کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ونڈے سریز سے باہر ہو گئے تھے اور انہیں چمپئنز ٹرافی میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔جنوبی افریقہ کی ونڈے سیریز میں مورنی مورکل اور کرس مورس کی بھی واپسی ہوئی ہے جو بنگلہ دیش سریز سے چوٹ کی وجہ سے باہر ہو گئے تھے ۔ٹیم میں فرحان بہار الدین کو باہر کیا جانا حیران کن فیصلہ ہے جو ونڈے ٹیم کے مستقل رکن ہیں اور اس وقت ونڈے میں سب سے زیادہ رن بنانے والے چھٹے کھلاڑی ہیں۔