لنگم پیٹ MEO مان سنگھ راتھوڈ وظیفہ پر سبکدوش

یلاریڈی /13 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بہترین خدمات انجام دیتے ہوئے لنگم پیٹ
MEO مسٹر مان سنگھ راتھوڑ وظیفہ پر سبکدوش ہوئے ۔ گورنمنٹ ہائی اسکول میں تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ۔ جس میں یلاریڈی رکن اسمبلی مسٹر رویندر ریڈی و سابق ایم ایل سی مسٹر موہنریڈی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی ۔ اس موقع پر منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ معید ، منڈل پریشد رکن مسٹر یداللہ PRTU منڈل صدر شیٹیا نائیک سکریٹری رویندر شرما اور ریاستی و ضلعی سطح کے PRTU قائدین صدر مدرسین اساتذہ کثیر تعداد میں موجود تھے ۔