یلاریڈی 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موضع شٹ پلی سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے 49 سالہ زاہد علی مسقط میں ایس ایس ایل کمپنی میں ملازمت کررہے تھے کہ حادثاتی طور پر گیاس پائپ خارج ہونے سے مقام حادثہ پر ہی فوت ہوگئے ۔ یہ حادثہ 18 جنوری کو پیش آیا۔ منڈل پریشد صدر محترمہ آسیہ سعید نے جمعرات کو شمس آباد انٹرنیشنل طیرانگاہ سے متوفی زاہد علی کی میت لیکر ان کے آبائی مقام شٹ پلی سنگاریڈی پہنچیں ۔ جمعہ کے دن تدفین عمل میںآئی ۔ متوفی کو بیوی دو لڑکیاں اور ایک لڑکا ہے۔ اس حادثہ سے شٹ پلی سنگاریڈی میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔