لنگم پیٹ میں 1.25 لاکھ روپئے نقد ضبط

یلاریڈی۔/27مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر بس اسٹانڈ میں مقامی پولیس نے نقد رقم ایک لاکھ 25ہزار روپئے ضبط کرلئے، سب انسپکٹر مسٹر راکیش نے کہا کہ 50ہزار روپئے سے زائد رقم لے جانا الیکشن ضابطہ کے خلاف ہے۔ نقد رقم کی منتقلی کو روکنے کیلئے پولیس تمام منڈلوں پر غیر معمولی چوکسی اختیار کئے ہوئے ہے۔ اس موقع پر پولیس عملے میں پرساد، باشٹی، کرن، دسرتھ، عبدالحمید موجود تھے۔