لنگم پیٹ میں گاڑیوں کی تنقیح اور جرمانے

یلاریڈی /2 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے پولکم پیٹ چوراستہ کے پاس اے ایس آئی مسٹر کمار راجو کی نگرانی میں گاڑیوں کی تنقیح کی گئی ۔ اس موقع پر مختلف گاڑیوں کی تنقیح کرتے ہوئے 15 کیس درج کئے گئے ۔ بنا لائیسنس ضروری کاغذات نہ رکھنے والے گاڑی راں افراد پر 1500 روپئے جرمانہ عائد کئے گئے ۔ اس موقع پر انہوں نے گاڑی راں افراد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ساتھ ہمیشہ ضروری کاغذات ضروررکھیںورنہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر پولیس عملہ میں کرن ، عبدالحمید ، نرسملو ، شبیر موجود تھے ۔