لنگم پیٹ میں پنچایت ارکان کی بھوک ہڑتال جاری

یلاریڈی /27 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر پروگرام پنچایت سکریٹری ایم پی ڈی او کو معطل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرپنچ و ارکان کی بھوک ہڑتال دوسرے دن بھی جاری رہی ۔ محکمہ صحرا کی اراضی پر ناجائز تعمیرات کیلئے سکریٹری پنچایت کیاجازت اور اس کیلئے ایم پی ڈی او کی تائید کو ناراض و برہم سرپنچ و ارکان دو دنوں سے بھوک ہڑتال پر اتر آئے ہیں ۔ اس بات کی اطلاع پاکر کاماریڈی آر ڈی او مسٹر ناگیش نے بھوک ہڑتال کیمپ کا دورہ کرکے احتجاجیوں سے بات کرکے تفصیلات معلوم کیں ۔ سروے نمبر 1665 اراضی کی مکمل طریقہ سے سروے کرواتے ہوئے یہ اراضی کب اور کیسے دوسروں کے نام پر منتقل ہوئی دریافت کرنے کا تیقن دیا ۔ اس موقع پر تمام احتجاجی افراد نے پنچایت سکریٹری راجیا ایم پی ڈی او ستیش کو معطل کرنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ۔ اس موقع پر بدعنوانی کرنے والے عہدیادروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔ اس موقع پر نائب سرپنچ افراد ، وارڈ ارکان میں سائی رام ، سنگیا ، دیویندر ، راجا رام ، انجووا ، لنگووا ، کرشنا موجود تھے ۔ اس بھوک ہڑتال کی تائید کرتے ہوئے منڈل ٹی آر ایس پارٹی صدر مسٹر معید منڈل سنگل ونڈو ڈائرکٹر محمد عبدالنعیم ایم پی ٹی سی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نے سکریٹری ایم پی ڈی او کو فوری معطل کرنے کا ڈیمانڈ کیا ۔