یلاریڈی25 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ میں 50 ٹی آر ایس ارکان نے تلگودیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ یلاریڈی حلقہ انچارج مسٹر سبھاش ریڈی کی زیر نگرانی منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے ٹی آرایس موضع پارٹی صدر سائیلو ‘ نائب صدر کشٹیا‘ سینئیر قائدین کشٹا ریڈی ‘ تیلاسائیلو ‘ وینکٹ راملو ‘ ایم سائیلو ‘ سائی بابا ‘ سنگمیشور کے ساتھ 50 ٹی آر ایس ارکان نے تلگودیشم پارٹی کا دامن تھام لیا ۔ مسٹر سبھاش ریڈی نے ارکان کا تلگودیشم پارٹی میں استقبال کیا ۔