لنگم پیٹ میں سی سی روڈ کا افتتاح

یلاریڈی /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ مستقر میں آئلاپور جانے والی سڑک سے رام مندر تک جانے والی سڑک 100 میٹر تک سی سی روڈ بنایا جارہا ہے ۔ ٹی آر ایس قائد مسٹر معید نے مزید بتایا کہ پی آر جی ایف سے دو لاکھ 60 ہزار روپئے منظور کئے گئے ۔ اس طرح منڈل لنگم پیٹ میں ترقیاتی کام زوروں پر انجام دئے جارہے ہیں ۔ جبکہ یلاریڈی حلقہ کا ہیڈ کوارٹر ہونے کے باوجود ترقیاتی کاموں میں کافی پیچھے ہے جس سے مقامی عوام میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے ۔