یلاریڈی۔/13 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر کے پٹرول بینک کے پاس منگل کی شام کو پیش آئے سڑک حادثہ میں 42 سالہ سائیلو نامی شخص مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ منڈل اے ایس آئی کی اطلاع کے مطابق بھوانی پیٹ علاقہ سے تعلق رکھنے والا بورویل میکانک سائیلو لنگم پیٹ سے اپنے آبائی علاقہ کو ایکسل موپیڈ گاڑی پر جارہا تھا کہ لنگم پیٹ سے یلاریڈی کی طرف بھینسوں کا لوڈ لے جارہی گاڑی نے اسے مقابل سمت سے ٹکر دے دی۔ جس پر سائیلو کے سر پر زور دار چوٹ لگ کر سر دو ٹکڑے ہوا اور دماغ باہر نکل آیا جس سے یہ مقام واردات پر ہی ہلاک ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے راہ فرار اختیار کی۔ پولیس اے ایس آئی مسٹر راجیشور نے مقام حادثہ پہنچ کر حادثہ کا معائنہ کرنے نعش کو پنچنامہ کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفصیلات کیلئے تحقیقات کررہے ہیں۔