لنگم پیٹ میں سالانہ جشن عظمت مصطفےؐ کے ضمن میں مشاورتی اجلاس

لنگم پیٹ ۔ 28 ۔ اپریل ( ذریعہ فیاکس ) مولانا محمد ابوالحسن علی رضوی القادری بانی ومہتمم جامعہ غوثیہ رضویہ لنگم پیٹ کی صدارت میں انتیسویں سالانہ جشن عظمت مصطفےؐ و دستار بندی حافظ قرآن کے ضمن میں ایک مشاورتی اجلاس جامع مسجد لنگم پیٹ میں منعقد ہوا ۔ جس میں سالانہ جشن کو کامیاب بنانے کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی جس کی تفصیل یہ ہے ۔ صدور استقبالیہ جناب فاروق مقطعہ دار ، جناب عبدالقدیر ، جناب نسیم الدین ، جناب عبدالمجید مقطعہ دار ، جناب شیخ محمود ، کے علاوہ نائبین صدور استقبالیہ میں جناب ریاض الدین ، جناب عبدالروف مقطعہ دار ، جناب سردار خان ، جناب احمد علی انصاری ، جناب عبدالقیوم ٹینٹ ہاؤس ، جناب خواجہ حسین ، جناب صدیق ہوٹل اور جناب نعیم مقطعہ دار قابل ذکر ہیں ۔ جناب حافظ و قاری محمد شہریار عالم رضوی کی قرات کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب معین احمد قادری ایڈوکیٹ ہائیکورٹ ، جناب ایم اے فہیم مستاجر برگ آبنوس کاماریڈی ، جناب عبدالعزیز ، حافظ محمد اختر حسین کے علاوہ تمام نوجوانان لنگم پیٹ اور ممبران انجمن غلامان مصطفے لنگم پیٹ نے شرکت کی ۔