لنگم پیٹ میں بورویل موٹر کا سرقہ

یلاریڈی۔22اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے موضع مستاپور میں زرعی کھیت کے پاس سے دو دن قبل نامعلوم افراد سنگل فیس بورویل موٹر اس کے ساتھ 60میٹر کیبل وائر کا سرقہ کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ارشد پاشاہ کے کھیت میں اس کے سنگل فیس برقی موٹر نصب کی تھی جس کو سارقوں نے وائر کے ساتھ اڑا لیا جس کی قیمت پندرہ ہزار روپئے بتائی گئی ۔ارشد پاشاہ نے پولیس میں شکایت درج کروائی کہ آئے دن سارق مکان کے ساتھ ساتھ زرعی کھیتوں کو نشانہ بنارہے ہیں ‘ جہاں انہیں قیمتی موٹر آسانی سے دستیاب ہورہی ہے ۔