یلاریڈی ۔ 24؍ جون ) سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر سے تعلق رکھنے والا 55 سالہ سائیلو نے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر مسٹر سریدھر نے مزید بتایاکہ متوفی کی بیٹی کیروسین ڈالتے ہوئے گذشتہ سال ہی خودکشی کرلی ۔ جس سے مایوسی کا شکار کرسائیلو نے منڈل لنگم پیٹ کے قریب برقی سب اسٹیشن کے قریب درخت سے پھانسی لیتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ متوفی کا بیٹا ہفتہ قبل دوبئی گیا ہے ۔ پولیس نے مقام واردات پر پہنچ کر معائنہ کرکے پوسٹ مارٹم کے لئے نعش کو یلاریڈی سرکاری دواخانہ منتقل کیا ۔