لنگم پیٹ میں آٹو اور بائیک میں تصادم

یلا ریڈی ۔ 29 ؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر کے پولیس اسٹیشن روبرو والی شاہراہ پر آٹو اور بائیک میں تصادم ہونے سے آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔ سب انسپکٹر مسٹر سریدھر ریڈی کی تفصیلات کے مطابق منڈل کے باغ میں علاقہ سے آٹو میں 10تھیلے مکئی اور 12 افراد مسافرین کے ساتھ آٹو لنگم پیٹ آ رہا تھا ۔ پولیس اسٹیشن کے قریب آتے ہی ونٹرپلی سے آ رہا بائی پس سنتوش کو آٹو نے پیچھے سے ٹکر دے دی اور آٹو پلٹ گیا جس پر مختلف افراد مسافر شدید زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ آٹو کے بریک نہ لگنے سے پیش آیا ۔ آٹو ڈرائیور آٹو سے کود کر راہ فرار اختیار کی ۔ مقام حادثہ پر پولیس نے پہنچ کر زخمی افراد میں رام سنگھ ‘ جمنا ‘ ‘ گنگا منی ‘ پوچیا ‘ لکشمی ‘ سایووا ‘ شنکریا ‘ مدھو ‘ کو لنگم پیٹ کو علاج کے لئے منتقل کیا گیا جہاں پہلی طبی امداد پہنچاتے ہوئے انہیں کاماریڈی ایریا دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ دو افراد رام سنگھ اور پوچیا کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں کاماریڈی کے ڈاکٹروں نے حیدرآباد منتقل کیا ۔ پولیس آٹو ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔ آئے دن آٹو میں ضرورت سے زیادہ مسافرین کو لیجاتے پیش آ رہے سڑک حادثوں میں اضافہ ہونے کے باوجود ایسی غلطیاں بار بار دہرائی جا رہی ہیں ۔ زائد مسافرین کو لیجانے والے آٹو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ضروری ہے ۔ ورنہ عام عوام کے زندگیوں کو خطرہ برقرار رہے گا ۔ حادثوں کے انسداد کے لئے سخت رویہ ضروری ہے ۔