لنگم پیٹ منڈل میں چھ پرچہ نامزدگیاں مسترد

یلاریڈی۔/16 جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ کے 41 پنچایتوں کیلئے 259 سرپنچ امیدوار ہیں تو 342 وارڈ ارکان کیلئے 826 افراد نے پرچہ نامزدگی داخل کرچکے ہیں جس میں چھ پرچہ نامزدگیاں معائنہ کے دوران مسترد کرکے عہدیداروں نے نااہل قرار دیا۔ ایم پی ڈی او مسٹر ملکارجن ریڈی نے مزید بتایا کہ ایکا پلی میں چار بچے ہونے پر بھی پروایا نامی شخص پرچہ نامزدگی داخل کرنے پر علاقہ کی عوام نے شکایت کی اور آیا پلی موضع میں ووٹر لسٹ ایک نام اور وارڈ میں ایک نام ہونے سے ذات کے صداقت نامہ میں الگ نام ہونے سے عوام نے اس امیدوار کے خلاف شکایت درج کروائی۔ اس طرح منڈل بھر میں چھ پرچہ نامزدگیاں مسترد کردیئے اور دو شکایتیں وصول کی گئیں۔ واضح رہے کہ پنچایت یا کسی بھی مقامی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے دو سے زائد بچے رکھنے والے افراد نااہل ہیں جس سے کچھ لوگ اپنی اولاد کو تک پوشیدہ رکھ کر الیکشن میں حصہ لینے کی جرأت کرتے ہیں اور ناکام رہتے ہیں۔

مجوزہ آٹو بند ملتوی
حیدرآباد۔/16 جنوری، ( پریس نوٹ ) تلنگانہ آٹو ڈرائیورس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کنوینر محمد امان اللہ خان نے بتایا کہ پولیس کی جانبداری اور دوہرے معیار کے خلاف احتجاجاً 17 جنوری سے منائے جانے والے آٹو بند کو شہر کی دیگر کئی آٹو یونینس کے مشورہ پر وقتی طور پر ملتوی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے دونوں شہروں کے آٹو ڈرائیورس سے معمول کے مطابق آٹوز چلانے کی اپیل کی۔