یلاریڈی۔/7مارچ، (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر دتادری نے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ منڈل کے تحصیلدار کی خدمات انجام دینے والے نارائنا کا منڈل تاڑوائی کو تبادلہ کردیا گیا ہے۔ضلع میں محکمہ سیول سپلائی انفورسمنٹ ڈپٹی تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے دتادری کی ضلع کلکٹر مسٹر رونالڈ راس نے لنگم پیٹ تحصیلدار مقرر کئے جانے کے احکام جاری کئے۔