یلاریڈی /17 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل لنگم پیٹ کے شٹ پلی سنگاریڈی میں گورنمنٹ ہائی اسکول کا انچارج تحصیلدار مسٹر نارائنا اور ٹی آر ایس منڈل صدر مسٹر معید نے مل کر معائنہ کیا ۔ اسکول میں طلباء کو دیا جارہا مڈ ڈے میل سے متعلق چاول میں کیڑے ہونے پر تعجب کا اظہار کیا ۔ انہوں نے اس چاول کو فوری گودام کو واپس بھیج دئے اور بہتر چاول روانہ کرنے کا حکم دیا ۔ طلباء کو ہر روز مڈ ڈے میل میں بہتر سے بہتر غداء سربراہ کرنے کا مشورہ دیا ۔