لنگم پلی میں آج سے گرام سبھائیں

یلاریڈی۔/2جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیل کے 16گرام پنچایتوں کے حدود میں ہفتہ سے گرام سبھائیں منعقد کی جارہی ہیں۔ منڈل ایم پی ڈی او مسٹر شنکر ریڈی نے بتایا کہ 2 جنوری سے 15جنوری تک گرام سبھائیں منعقد ہوں گی۔ جس میں عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس لئے تمام محکمہ جات کے عہدیداروں کو اس میں شرکت کرنے کا مشورہ دیاگیا ہے۔ منڈل سداشیو نگر کے 24مواضعات پر گرام سبھا منعقد کی جارہی ہیں۔ ایم پی ڈی او مسٹر چندرا کانت راؤ نے مزید بتایا کہ2 کو اڈلور یلاریڈی، سداشیونگر، کلوارال، پدما جی واڑہ، کیریال، 4 کو لنگم پلی، رام ریڈی، دھرما راؤ پیٹ، کناپور، تماجی واڑہ، 5کو جنگاؤں، اوپلوائی، رنگم پیٹ، تکوجی واڑہ، ترمن پلی، 6 میڈگاؤں، گراملو پیٹ، پوسانی پیٹ، 7 کو امرلاینڈ، بھوم پلی، 8تاریخ کو مرکل اور موشم پور میں گرام سبھائیں منعقد کی جائیں گی۔