حیدرآباد۔ 23 جون (سیاست نیوز) لنگرحوض کے علاقہ سے پراسرار طور پر لاپتہ شخص کی نعش کو نارسنگی پولیس نے گنڈی پیٹ سے دستیاب کرلیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ 30 سالہ شخص سدھاکر بابو نے خودکشی کرلی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نارسنگی نے بتایا کہ سدھاکر بابو پیشہ سے خانگی ملازم تھا۔ باپو نگر لنگر حوض میں رہتا تھا۔ وہ شدید مالی پریشانیوں کا شکار اور دو ماہ سے وہ بیروزگار بھی تھا۔ 19 جون کو وہ گھر سے نکلا اور واپس نہیں پہنچا جس کی نعش کو پولیس نے گنڈی پیٹ سے کل دستیاب کرلیا۔ پولیس نارسنگی مصروفِ تحقیقات ہے۔