حیدرآباد۔/8نومبر، ( سیاست نیوز) لنگر حوض علاقہ میں ایک کمسن کی عصمت ریزی کی سنگین واردات پیش آئی۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے خلاف لنگر حوض پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور خاطی کی تلاش شروع کردی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک سات سالہ کمسن طالبہ جو لنگر حوض کے حدود میں رہتی ہے اس لڑکی والدہ نے آج پولیس لنگر حوض سے رجوع ہوکر شکایت درج کرائی۔ اس خصوص میں انسپکٹر لنگر حوض محمد عبدالجاوید نے بتایا کہ 30سالہ اعظم کے خلاف عصمت ریزی کی شکایت درج کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک کمسن لڑکی جس کی عمر تقریباً سات سال بتائی گئی ہے اس کے پڑوسی اعظم نے اس کی مبینہ عصمت ریزی کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 30اکٹوبر کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کمسن لڑکی کو اعظم نے اپنے مکان میں طلب کیا تھا۔ اعظم پٹرول بنک پر کام کرتا ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔