حیدرآباد 31 اکٹوبر (سیاست نیوز) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک طالب علم کے قبضہ سے لائٹ ٹاپ اور ضروری دستاویزات کا سرقہ کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ بس میں سفر کے دوران خریداری کیلئے بس سے نیچے اترنا طالب علم کیلئے مہنگا ثابت ہوگیا۔ انسپکٹر لنگر حوض محمد عبدالجاوید نے بتایا کہ عظیم نامی طالب علم جو سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی کا ساکن ہے۔ بی ٹیک کا طالب علم بتایا گیا ہے وہ چینائی میں تعلیم حاصل کررہا تھا اورآج چینائی جانے کیلئے بس میں سوار ہوگیا ۔ تاہم پلر نمبر 55کے قریب خریداری کیلئے وہ بس سے نیچے اترا اور اس دوران اس کا لائپ ٹاپ اور ضروری دستاویزات کا سرقہ کرلیا گیا تھا۔ لنگر حوض پولیس مصروف تحقیقات ہے۔