حیدرآباد /23 جنوری ( سیاست نیوز ) لنگر حوض پولیس نے ایکسپریس ہائی وے سے ایک لڑکی کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جو مشتبہ حالت میں پائی گئی ۔ پولیس لنگر حوض ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے ہٹ اینڈ رن کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور اس گاڑی کی تلاش میں جٹ گئی ہے ۔ جس نے اس لڑکی کو ٹکر دی تاہم پولیس اس کیس کو دوسرے زاویوں سے بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پلر نمبر 77 کے قریب ایکسپریس ہائی وے پر ایک لڑکی 28 سالہ کاویا کی نعش دستیاب ہوئی جو ڈی ایل ایف کمپنی میں سیکوریٹی کا کام کرتی تھی ۔ کاویا کی نعش سے تھوڑی دور پر دستیاب بیاگ اور اس کی چپل شبہات میں اضافہ کر رہا ہے ۔ پولیس لنگر حوض نے شناختی کارڈز کی مدد سے لڑکی کی شناخت کرلی ۔ لڑکی تعلق عطاپور سے بتایا گیا ہے ۔ پولیس لنگر حوض مصروف تحقیقات ہے ۔