حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) لنگر حوض کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر بلندی سے نالے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ لنگر حوض پولیس ذرائع کے مطابق 43 سالہ شنکرداس جو کنکا درگا نگر کا ساکن تھا پیشہ سے سینٹرنگ مزدور بتایا گیا ہے ۔ اصل میں شنکر داس آر ٹی سی بس کنڈاکٹر تھا جو دو سال قبل معطل کردیا گیا تھا ۔ تاہم مالی پریشانیوں کے سبب اس نے سینٹرنگ مزدوری شروع کردی تھی اور کل ایک مکان کے قریب کام میں مصروف تھا کہ بلندی سے مشتبہ طور پر نالے میں گرکر فوت ہوگیا ۔ پولیس لنگر حوض مصروف تحقیقات ہے ۔
بیوی اور بچوں کی بے رخی پر خودکشی
حیدرآباد /26 فروری ( سیاست نیوز ) ناچارم کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی بچوں کی بے رخی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ متیا جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ناچارم میں رہتا تھا ایک سال قبل اس شخص کے بیوی بچے اسے چھوڑ کر چلے گئے تھے اور وہ اپنی بیوی بچوں کو مناکر گھر لانے کی کافی کوشش میں تھا تاہم ناکامی کے بعد اس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے آج خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔