لنگر حوض اور ہمایوں نگر میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد /6 جون ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور ہمایوں نگر کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 20 سالہ راجو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ بابو نگر لنگر حوض میں رہتا تھا ۔ یہ شخص شراب نوشی کا عادی تھا جو کثرت سے شراب کا استعمال کرتا تھا اور نشہ کی حالت میںکسی سے بھی الجھنا اس کی عادت تھی اور اکثر نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر گھر میں جھگڑا کرتا تھا ۔ 3 جون کے دن بھی نشہ کی حالت میں مکان پہونچنے کے بعد اس نے جھگڑا کیا اور نامعلوم زہریلی دواء کا استعمال کرلیا جو کل رات فوت ہوگیا ۔ ہمایوں نگر پولیس کے مطابق 42 سالہ سرینواس جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ وجئے نگر کالونی میں رہتا تھا ۔ یہ شخص یہاں اس مکان میں اکیلا رہتا تھا ۔ جس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔