حیدرآباد /9 جولائی ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو خواتین کی مشتبہ حالت میں موت واقع ہوگئی ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 40 سالہ چنور لنگااماں امبیڈکر نگر لنگر حوض علاقہ کے ساکن پنٹیا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 5 جولائی کے دن اپنے مکان میں مشتبہ طور پر گرکر شدید زخمی ہوگئی تھی جس کی کل رات موت ہوگئی ۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق 28 سالہ بی ستیہ جو کوکٹ پلی علاقہ کے ساکن سریش کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے خرابی صحت کے سبب مشتبہ طور پر نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کی رات دیر گئے علاج کے دوران موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق لتا خرابی صحت سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی تھی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔