حیدرآباد /19 مئی ( سیاست نیوز ) لنگر حوض اور جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ لنگر حوض پولیس کے مطابق 50 سالہ نارائنا راؤ جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ ضلع محبوب نگر کا متوطن بتایا گیا ہے ۔ وہ کل رات آٹو میں لنگر حوض کے علاقہ سے گذر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ آٹو سے مشتبہ طور پر گرکر نارائنا شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 47 سالہ درگا راؤ جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ یہ شخص 17 مئی کے دن اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹاٹا گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔