لنگرحوض میں سڑک حادثہ، طالب علم ہلاک

حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز) لنگرحوض علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں طالب علم ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 21 سالہ اے سائی کرن گوڑ آج صبح کی اولین ساعتوں میں اپنے دوست محمد توفیق کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ لنگرحوض فلائی اوور کے پلر نمبر 104 کے قریب تیز رفتار ٹپر نے ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں سائی کرن برسر موقع ہلاک ہوگیا جبکہ اُس کا دوست معمولی زخمی ہوا۔ پولیس لنگرحوض نے ٹپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

زیرتعمیر عمارت میں میستری برقی شاک سے ہلاک
حیدرآباد 13 جولائی (سیاست نیوز) کلثوم پورہ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں زیرتعمیر عمارت پر کام کرنے کے دوران ایک میستری برقی شاک کی زد میں آکر نیچے گر پڑا۔ اس واقعہ میں 40 سالہ اپل نائیڈو متوطن اڈیشہ ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ضیاء گوڑہ کلثوم پورہ علاقہ میں جھنڈا میدان کے قریب ایک زیرتعمیر عمارت پر وہ کام کررہا تھا کہ اتفاقی طور پر برقی شاک کی زد میں آکر وہ عمارت سے نیچے گر پڑا۔ اس واقعہ میں وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا۔