لنگرحوض میں سڑک حادثہ، طالب علم کی موت

حیدرآباد ۔ /9 ڈسمبر (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ڈگری کا طالبعلم ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ پون کمار ساکن پنشن پورہ لنگر حوض اپنے دوست سائی ناتھ کے ہمراہ کار میں جارہا تھا کہ تیز رفتاری سے سائی ناتھ نے برقی کھمبے کو ٹکر دیدی جس کے نتیجہ میں پون کمار شدید زخمی ہوگیا اور دواخانہ کو منتقلی کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس لنگر حوض نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔