لنگرحوض میں سرقہ کی واردات

حیدرآباد ۔ /3 مئی (سیاست نیوز) لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آئے سرقے کی واردات میں سارقین نے ریٹائرڈ ملازم کے مکان سے 40 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ پولیس کے بموجب شیخ قادر طبی معائینے کیلئے دواخانے گئے ہوئے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کے مکان میں داخل ہوکر الماری میں موجود 40 تولے طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا ۔ مکان واپس لوٹنے پر شیخ قادر نے طلائی زیورات غائب ہوجانے پر پولیس کو اطلاع دی ۔ لنگر حوض پولیس کی ٹیم نے فارنسک ماہرین کے ذریعہ مقام واردات کا معائنہ کروایا اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرلیا ۔