آفریدی کی آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں، نارتھمپٹن شائر کو 13 رنز سے شکست
برمنگھم ، 31 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) لنکا شائر کاؤنٹی نے نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بلاسٹ ٹائٹل جیت لیا۔ فیصلہ کن معرکے میں فاتح ٹیم نے نارتھمپٹن شائر کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 13 رنز سے ہرایا۔ شاہد آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی رائیگاں گئی۔فائنل میں لنکا شائر نے سات وکٹوں پر 166 رنز بنائے۔ الیکس ڈیوس نے 47 اور ایشویل پرنس نے 43 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ شاہد آفریدی نے 14 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔ نارتھمپٹن شائر کی ٹیم چھ وکٹوں پر 153 رنز بناسکی، جس میں آفریدی نے 18 گیندوں پر26رنز بنائے۔