لندن ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد خاتون کو جس نے ایک پولیس آفیسرکے ساتھ حادثہ کے شکار افراد کی تفصیلات حاصل کرنے اور اُسے فروخت کرنے کے جرم کا ارتکاب کیا تھا، جیوری کی جانب سے کوئی فیصلہ نہ کئے جانے پر بری کردی گئی۔ 26 سالہ پرمجیت کور پر الزام تھا کہ اُس نے اپنے شوہر رضا خان اور اُس کی محبوبہ سابق پولیس آفیسر صغریٰ حنیف کے ساتھ ایک عوامی دفتر میں ناروا سلوک کیا تھا۔ ونچسٹر کراؤن کورٹ نے رضا خان اور صغریٰ حنیف کو قصوروار قرار دیا تھا۔ صغریٰ حنیف جو سابق تھیمس ویلی پولیس آفیسر ہے، وہ اپنے کمپیوٹر پر ایسے افراد تک رسائی حاصل کرلی تھی جو کسی نہ کسی سڑک حادثہ کا شکار ہوئے ہوں اور اس طرح خان اور پرمجیت کور نے کیس مینجمنٹ کمپنیاں تشکیل دیں اور حادثات کا شکار ہونے والے افراد کی معلومات سالیسٹرس کی فرمس کو روانہ کیا کرتی تھیں اور اس طرح اُنھیں ہر حادثہ کی رپورٹ پر ریفرل فیس مل جایا کرتی تھی اور بعدازاں معاوضہ کا دعویٰ کرنے میں بھی آسانی ہوئی تھی۔ اسی سازش کے بارے میں جیوری نے جنوری 2011 ء میں سماعت شروع کی تھی۔
خان اور کور کا ادعا ہے کہ اُنھیں یہ معلوم نہیں تھا کہ جو ڈیٹا وہ لوگ جمع کررہے ہیں وہ غیر قانونی ہے۔
نواز شریف کی ٹیم پاکستان کو بحرانوں سے نکال لے گی
بولٹن ۔ یکم فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر زبیر گل نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جو بحرانوں سے نمٹ سکتی ہے اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے پاس ایسی باصلاحیت ٹیم موجود ہے جو وطن عزیز کو موجودہ بحرانوں سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرے گی جس سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے نارتھ ویسٹ کے دورہ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) بولٹن کے سکریٹریٹ میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ آج بدقسمتی سے پاکستان کی دنیا میں پہچان کرپشن اور دہشت گردی بن چکی ہے جس کی بنیادی وجہ پاکستان کے بعد طویل آمرانہ اور جابرانہ دور ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے چیرمین راجہ آفتاب شریف نے کہاکہ پاکستان کے موجودہ حالات اس امر کا تقاضہ کرتے ہیں کہ تمام سیاسی قوتیں مل کر چلیں تاکہ ملک میں دہشت گردی، بے روزگار، مہنگائی اور دیگر مسائل کو حل کیا جاسکے۔
مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے سینئر نائب صدر راجہ عبدالقیوم خان نے کہاکہ پاکستان عالم اسلام کا قلعہ ہے۔ بولٹن کے صدر راجہ جلیل الرحمن نے کہاہے کہ وہ دن دور نہیں جب میاںمحمد شریف نواز پاکستان کو ترقی یافتہ قوتوں کیلئے مثال بنائیں گے۔