مسکارہ، مصنوعی پلکیں اس مقصد کیلئے گزشتہ کئی دہائیوں سے مقبول عام رواج ہیں تاہم گزشتہ چند سالوں سے فیشن انڈسٹری میں رواج پانے والا مقبول عام ٹرینڈ سنتھیٹک آئی لیٹز کا ہے جن کی مدد سے گھنی، لمبی پلکوں کے خواب کو محدود مدت کیلئے تعبیر کا روپ دیا جاسکتا ہے۔ سنتھیٹک لیٹز ٹریٹمنٹ کے ذریعہ اصلی پلکوں کے کنارے پر ہی مصنوعی ریشے کا اضافہ کیا جاتا ہے۔ یوں پلکوں کی لمبائی میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ ایسی خواتین جن کی پلکیں بہت ہلکی ہوں، وہ اسی ٹریٹمنٹ کی مدد سے اپنی پلکوں کو گھٹاپن بھی بخش سکتی ہیں۔ ایک سے تین گھنٹے جاری رہنے والے اس ٹریٹمنٹ کے نتیجہ میں آنکھوں کی خوبصورتی میں غیر معمولی اضافہ ہوجاتاہے۔ اس ٹریٹمنٹ کو آئی مسکارے کا نعم البدل بھی تصور کیا جاتا ہے کیونکہ سنتھیٹک آئی لیٹز کی موجودگی میں آپ کو کسی قسم کے مسکارے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔مسکارے کا واحد مقصد پلکوں کو گھنا پن عطا کرنا ہے اور سنتھیٹک آئی لیٹز کی صورت میں یہ کمی از حد پوری ہوجاتی ہے۔