بیجاپور۔3جولائی ( فیکس ) ریاست کرناٹک میں طب یونانی کے کل چار کالجس ہیں ۔ ایک بنگلور ‘د وسرا ٹمکور ‘ تیسرا گلبرگہ اور چوتھا لقمان یونانی میڈکل کالج بیجاپور ‘ بی یو ایم ایس فائنل فیز کے حالیہ جو نتائج آئے ہیں ان میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس بنگلور نے دس ٹاپ رینک ہولڈرس کی فہرست جاری کی ہے جس میں ادارہ سیکیاب کے تحت چلائے جارہے لقمان یونانی میڈیکل کالج بیجاپور کے کُل سات طلبہ کے نام ہیں ۔ پہلا رینک حنا فاطمہ کا ہے جو یو پی کی ہیں ۔ دوسرا صبا پروین کا ہے جو کولکتہ سے تعلق رکھتی ہے ‘ چوتھا رینک شریفہ کا ہے جو کیرالا کی ہے ۔ چھٹا رینک کوثر بانو کا ہے جو کرناٹک کی ہے ۔ آٹھواں رینک حبیب الرحیم مندے وال ( کرناٹک ) ‘ نواں رینک سمیہ تسنیم ( کرناٹک) کا ہے اور دسواں رینک شاذیہ خانم کا ہے جو تلنگانہ سے تعلق رکھتی ہے ۔ لقمان یونانی میڈیکل کالج سے پڑھی ان ساتوں خوش نصیب رینک ہولڈرس کو صدر ادارہ و سکریٹری و پرنسپل و اسٹاف نے مبارکباد کے ساتھ اعزاز سے نوازا ہے ۔