حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) اسکول کی چھٹیاں دادا کے ساگھ گذارنے کا خواب ایک کمسن کے افراد خاندان اور دادا کیلئے غم کا سبب بن گیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 14 سالہ راکیش لفٹ کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق راکیشن ایسٹ گوداوری ضلع کے ساکن سنتوش کا بیٹا تھا جو طالب علم بتایا گیا ہے یہ لڑکا اسکول کی چھٹیاں منانے اپنے دادا کے یہاں آیا تھا ۔ اس طالب علم کا دادا پرگتی نگر علاقہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں چوکیداری کرتا ہے ۔ لڑکا کل مقامی لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ گیند دوسرے اپارٹمنٹ کی لفٹ میں پھنس گئی ۔ گیند کو نکالنے کے دوران یہ لڑکا راکیش لفٹ کی زد میں آگیا ۔ اس کے سر پر لفٹ کا مار لگنے سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہاسپٹل منتقل کرنے پر علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کے پی ایچ بی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
چاقو سے حملہ میں ایک شخص زخمی حالت تشویشناک
شمس آباد/3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے موضع نرکھوڈہ میں چاقو کے حملہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب رماکانت اور جیون ساکن نرکھوڈہ متوطن اڑیسہ دونوں دوست آج صبح شراب نوشی کرتے ہوئے آپس میں بحث کرنے لگے ۔ غصہ کی حالت میں رماکانت نے اس کے ساتھی جیون پر چاقو سے حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جسے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت تشویشناک بتائی ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔