حیدرآباد۔ 19 نومبر (سیاست نیوز) ملک پیٹ علاقہ میں پیش آئے ایک واقعہ میں لفٹ پر گرنے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس کے بموجب 36 سالہ افروز بیگم ساکن تالاب کٹہ جو سید نورالدین قادری کی بیوی ہیں، اپنے بڑے بھائی کے بیٹے جو سیف ہاسپٹل واقع ملک پیٹ میں زیرعلاج ہیں، کی عیادت کیلئے دواخانہ پہونچی تھیں۔ دواخانہ سے واپسی کے دوران تیسری منزل سے لفٹ کے ذریعہ گراؤنڈ فلور پر آنا چاہتی تھی کہ وہ اچانک حادثہ کا شکار ہوگئی اور لفٹ اپنے مقام پر پہنچنے سے پہلے ہی لفٹ کا دروازہ کھول دیا جس کے نتیجہ میں وہ نیچے گر پڑی۔ اس حادثہ میں افروز بیگم کا پیر اور دونوں ہاتھ فریکچر ہوگئے۔ پولیس ملک پیٹ نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔