حیدرآباد 12 نومبر (سیاست نیوز) سیف آباد کے علاقہ چنتل بستی میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں لفٹ سر پر گرنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے بموجب 40 سالہ بی سرینواس ساکن چنتل بستی بھویش اپارٹمنٹس میں آج صبح اپنے بیٹے مکل کو اسکول چھوڑنے کیلئے اپارٹمنٹ کی لفٹ کے ذریعہ نیچے اُترنے کی کوشش کی لیکن لفٹ نہ آنے پر اُس نے کھلے مقام سے لفٹ کو دیکھنے کی کوشش کی اِسی دوران اچانک اوپر سے لفٹ اُس کے سر پر آگری۔ اِس حادثہ میں سرینواس برسر موقع ہلاک ہوگیا اور اپارٹمنٹ اچانک سنسنی پھیل گئی۔ سیف آباد پولیس نے سرینواس کی نعش کو باہر نکال کر دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا۔ جہاں بعد پوسٹ مارٹم نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ اِس سلسلہ میں پولیس سیف آباد مصروف تحقیقات ہے۔