لفظ لفظ موتی

٭ ’’پرندے اُڑنا جانتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ کبھی گرفتار نہیں ہوسکتے‘‘۔
٭ ’’مرغ آدھی رات کو اذان دینے لگیں تو یہ نہیں سمجھنا چاہئے کہ صبح ہوگئی‘‘۔
٭ ’’جذباتی لوگ دوسروں کیلئے کم اپنے لئے زیادہ خطرناک ثابت ہوتے ہیں‘‘۔
٭ آپ اپنے ساتھ سب سے زیادہ دشمنی اُس وقت کررہے ہوتے ہیں جب آپ کسی کی غیبت کررہے ہوتے ہیں۔
٭ ایسی توجہ کے طلب گار مت بنو، جس کے تم حقدار نہیں ہو۔
٭ کسی سے اتنا بُرا مت کرو کہ اس کے ساتھ اچھا کرنے کی خواہش پر پھر کبھی عمل نہ کرسکو۔
٭ دنیا کی محبت میں مبتلا شخص کو دنیا دکھ بھی بہت دیتی ہے۔
٭ بہت سے نقصانات اس لئے بھی ہوتے ہیں کہ ہم دوسروں سے مشورہ لینا گوارا نہیں کرتے۔
٭ وقت کے انتظار میں وقت کو ضائع کرنے والا بہت بڑا احمق ہے۔
٭ دشمن ایک بھی بہت، دوست ہزار بھی کم ہیں۔
٭ پاؤں پھسل جائے تو پھسلنے دو مگر زبان کو نہ پھسلنے دو۔
٭ امن چاہتے ہو تو کان اور آنکھ استعمال کرو، زبان نہیں۔
٭ جو تجھے تیرے عیب سے آگاہ کرے وہ تیرا دوست ہے۔
٭ اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے لبوں کی مسکراہٹ مت چھینو۔
٭ وعدے کی پابندی کرنے سے معاشرے میں بے چینی کا خاتمہ ہوتا ہے۔
٭ صبر و تحمل سے انسان بڑی سے بڑی مشکل پر آسانی سے قابو پالیتا ہے۔