لفظ لفظ موتی

شخص سے خاص طور پر ڈرو جو خدا سے نہیں ڈرتا۔
٭ گلے اور شکوے سے زبان بند رکھو، راحت نصیب ہوگی۔
٭ بدنصیب ہے وہ اولاد جو والدین کی قدر نہیں کرتی۔
٭ دنیا کی دولت اور طاقت انعام نہیں بلکہ آزمائش ہے۔
٭ ہر حال میں انصاف کرو، اس لئے کہ انصاف پرہیزگاری کے قریب ہے۔
٭ذلت اٹھانے سے تکلیف اٹھانا بہتر ہے۔
٭ دوست کبھی نہیں بچھڑتے جو چلے گئے وہ ہماری یادوں میں زندہ ہیں۔
٭ جس کے پاس ہمت نہیں، اس کے پاس کامیابی نہیں۔
٭ علم ایسا بادل ہے جس سے رحمت برستی ہے۔
٭ انسان کی طمع اور حرص ، علم اور دانش کو بھی ضائع کردیتی ہے۔
٭ سب سے اچھا مشورہ وہ ہوتا ہے جو دیا نہ جائے بلکہ لیا جائے ۔
٭ خوشی انسان کو اتنا نہیں سکھاتی جتنا کہ غم