حیدرآباد۔ 13 ؍ نومبر (سیاست نیوز) بچے نہ ہونے سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 19 سالہ لکشمی ساکن مہاراج گنج کی شادی تین سال قبل سریش سے ہوئی تھی۔ اولا د نہ ہونے سے وہ ذہنی دباو کا شکار ہوگئی تھی اور دلبرداشتہ ہو کر اس نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس افضل گنج نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔