لاہور سیشن کی عدالت میں فائرنگ

لاہور۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک پولیس عہدیدار اور ایک زیردریافت قتل کا ملزم آج ہلاک ہوگئے جبکہ ایک مسلح شخص نے لاہور میں سیشن کی عدالت کے احاطہ میں اندھا دھند فائرنگ کی۔ ایس پی علی رضا نے کہا کہ مجتبیٰ امجد کو ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال کر مقدمہ کی سماعت کیلئے عدالت منتقل کیا گیا تھا۔