لاہور ایرپورٹ بند ،پی ایس ایل مقابلے کراچی منتقل

کراچی۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے اعلان کیا کہ لاہور ایرپورٹ کے بند ہوجانے کے باعث براڈ کاسٹنگ میں خلل اندازی کے باعث تمام پاک ۔ سری لنکا میچس کو کراچی منتقل کردیا گیا۔ پی سی بی عہدیدار نے کہا کہ تمام تین میچس جو لاہور میں کھیلے جانے والے تھے۔ 7 مارچ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ عہدیدار کے مطابق سب سے بڑا مسئلہ بڑا کاسٹنگ آلات کو جس کا وزن 15,000 ٹن ہے۔ لاہور نے منتقل کرنا بہت ہی دشوار ہے۔ اسی لئے کراچی میں انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان نے ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کے باعث داخلی اور خارجی طیاروں کی اڑانوں کو معطل کردیا تھا، لیکن وزیراعظم عمران خان نے ہفتہ کو حکم جاری کیا تھا کہ کراچی اور اسلام آباد ایرپورٹس کو عوام کیلئے دوبارہ کھول دیا جائے۔