مدن پلی ۔30ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آندھراپردیش ویدیا ودھان پریشد کے کمشنر ڈاکٹر سوم راج ضلع چتور کے دورہ کے تحت مدن پلی ایریا ہاسپٹل کا معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کے ہر ضلع کے دو ہاسپٹلسکو کایا کلپا پروگرام کے تحت ترقی کی جائے گی ۔ ضلع چتور میں چتور اور مدن پلی کے ہاسپٹلسکو اس زمرہ میں لیا گیا ہے ۔ بروز پیر رات میں وہ ہاسپٹل کا دورہ کیا اور وارڈوں میں مریضوں سے گفتگو کی اور ان کو حاصل ہورہی خدمات کا جائزہ بھی لیا ۔ اے پی وی وی پی کے کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کایا کلپا کے پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے ہاسپٹلس میں سرفہرست ہاسپٹل کو 50لاکھ روپئے نقد انعام بھی دیا جائے گا جس میں 25% ہاسپٹلس کے عملہ کو دیا جائے گا۔ اس انعام کو پانے کیلئے مریضوں کی خدمات اور ہاسپٹل کی ترقی میں کوئی کسر نہ چھوریں ۔ بلڈ بینک میں خون کی فہرست اور گروپ کی تفصیلات درج کرنے کی ہدایت دی ۔ اس میں لاپرواہی کیلئے سخت تنقید کی ۔ آنکھوں کے تین ڈاکٹرس رہنے کے باوجود ایک بھی مریض آپریشن کیلئے نہ آنے پر انہوں نے تعجب کا اظہار کیا اور فوراً ایک ڈاکٹر کو کسی دوسرے دواخانہ کو بدلی کرنے کی ہدایت دی اور Ventilator نہ ہونے کی وجہ سے ہی مریضوں کو دوسرے ہاسپٹلس کو ریفر کیا جارہا ہے اس لئے وینٹیلٹر منظور کئے جائیں ۔ اس پر کمشنر نے سنجیدگی کا اظہار کرتے ہوئے عنقریب ان انتظامات پر عمل آوری ہونے کی بات کہی ۔ کمشنر کے ساتھ جوائنٹ کمشنر جیا چندرا ریڈی اور ڈی سی ایچ ایس سرلما ‘ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر انجنیلو ‘ آر ایم او گروسامی نائیک اور دیگر ڈاکٹرس شریک رہے ۔